0
Monday 30 Nov 2020 09:59

پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئےکیسز، مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئےکیسز، مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
اسلام ٹائمز۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے 9 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے جس میں لاہور کے 26 ،راولپنڈی 15، ملتان 7، لیہ 5 سرگودھا، گوجرانوالہ 3، فیصل آباد 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ 3 اور میانوالی کے 2 علاقے شامل ہیں۔ لاہور بحریہ ٹاؤن میں اغوری بلاک، عمر بلاک، شاہین بلاک، سفاری بلاک، گل بہار بلاک، گل مہر بلاک، بابر بلاک، اوورسیز بلاک جبکہ عسکری 10میں سیکٹر C&D سمیت ڈی ایچ اے فیز3 میں X,Y,Z، فیز 5 میں سیکٹر A&G فیز6 میں سیکٹرD، کیولری گراؤنڈ میں گلی نمبر7 اور 8 میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

پنجاب کوآپریٹیوہ اؤسنگ سوسائٹی میں بلاک C ,D، عسکری 15، طارق بلاک، گارڈن ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن اور فتح گڑھ کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ تمام میڈیکل اسٹور، اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ملک شاپس، چکن شاپس اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ گروسری اسٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے کھل سکیں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 900770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش