0
Sunday 7 Aug 2011 19:20

اسرائیل میں مہنگائی کیخلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ، معاشی مسائل کا شکار لاکھوں افراد سڑکوں پر آگئے

اسرائیل میں مہنگائی کیخلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ، معاشی مسائل کا شکار لاکھوں افراد سڑکوں پر آگئے
مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں مہنگائی کے خلاف مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے، دارالحکومت تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں لاکھوں افراد سراپا احتجاج بن گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو شہروں میں ڈھائی لاکھ لوگوں نے سڑکوں پر احتجاج کیا۔ تقریباً ایک ماہ پہلے چند سو لوگوں نے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ٹینٹ لگائے، لیکن آج مظاہرین کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے۔ مظاہروں سے خوفزدہ مخلوط حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دودھ اور اس سے بنی مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے لئے انکی درآمد بڑھائی جا رہی ہے، جبکہ کم آمدنی والے لوگوں کے لئے گھر بنائے جا رہے ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق اسرائیل میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، کم تنخواہوں اور مہنگائی میں اضافے کیخلاف مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔ ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگوں نے مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ مہنگائی اور دیگر معاشی مسائل کے ستائے اسرائیلی شہری سماجی انصاف اور انقلاب کے نعروں کیساتھ سڑکوں پر نکل آئے، ہزاروں لوگوں نے وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو کے گھر کے سامنے بھی مظاہرہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق مظاہرین میں اکثریت متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہے۔ اسرائیل میں مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ ماہ تل ابیب سے مکانات کے کرایوں کے مسئلے پر شروع ہوا تھا۔ مظاہرین میں ڈاکٹر اور اساتذہ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔ اسرائیل ان ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہے، جہاں غربت سب سے زیادہ ہے اور امیر و غریب کے درمیان فرق بہت زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 90080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش