0
Tuesday 1 Dec 2020 15:56

کراچی، جبری برطرفیوں کیخلاف پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کا دھرنا

کراچی، جبری برطرفیوں کیخلاف پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کا دھرنا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹیل ملز کی ٹریڈ یونینز اور آفیسرز ایسوسی ایشنز نے ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف کراچی میں جناح گیٹ اسٹیل مل پر دھرنا دیا۔ اسٹیل ملز ملازمین کی بڑی تعداد جناح گیٹ کے سامنے سراپا احتجاج ہے جبکہ جبری برطرفیوں کیخلاف ریلوے ٹریک بھی بند کردیا ہے۔ ملازمین کے احتجاج کے باعث اندرون ملک سے آنے اور جانے والا ٹرینوں کا ٹریک بند ہے جبکہ اسٹیل مل ملازمین کی بڑی تعداد ٹریک پر موجود ہے۔ ملازمین نے ریلوے ٹریک پر رکاوٹیں کھڑی کر آگ لگادی ہے۔ آل ایمپلائیز ایکشن کمیٹی کے کنوینر و صدر پاسلو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور فیصلے کو واپس لیا جائے اور ملازمین کو نوکریوں پر بحال کیا جائے۔

گزشتہ دنوں وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلنے والی پاکستان اسٹیل ملز سے 4 ہزار 544 ملازمین کو برطرف کردیا تھا جس کے بعد سے ملازمین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان اسٹیل ملز کے مطابق جبری طور پر برطرف کئے گئے ملازمین میں گریڈ 2، 3، 4 کے ملازمین کے علاوہ جونیئر آفیسرز (جے اوز) اسسٹنٹ منیجرز، ڈویژنل منیجر، ڈی سی ای، ڈی جی ایم اور منیجرز بھی شامل ہیں۔ ملازمین کو اسٹیل مل کی جانب سے بذریعہ ڈاک برطرفی کے خطوط ارسال کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 901035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش