0
Tuesday 1 Dec 2020 19:51

لاہور ہائیکورٹ نے ایران میں قید پاکستانیوں کی واپسی کا عمل تیز کرنے کا حکم دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے ایران میں قید پاکستانیوں کی واپسی کا عمل تیز کرنے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے ایران میں قید پاکستانیوں کی واپسی کا عمل تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو دفترخارجہ میں ترکی اور ایران سے متعلقہ امور کی ڈپٹی ڈائریکٹر صائمہ خان جبکہ درخواستگزار کی جانب سے بیرسٹر سارہ بلال عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی طرف سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایرانی حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 44 پاکستانیوں کی واپسی پر رضا مند ہے۔ فاضل جج نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا قیدیوں کی واپسی کیلئے کتنا وقت درکار ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید تفصیلات مہیا کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو مزید تفصیلات مہیا کرنے کیلئے دو ہفتے کی مہلت دے دی۔ درخواستگزار جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی نے ایران میں قید پاکستانیوں کی واپسی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں ایران میں منشیات سے متعلق ایرانی قوانین میں تبدیلی کے بعد پاکستانی قیدیوں کی سزاوں پر نظرثانی اور ان کی واپسی کیلئے حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 901065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش