0
Wednesday 2 Dec 2020 19:22
فلسطینی صدر کے دورۂ مصر کیبعد

عبدالفتاح السسیسی بنجمن نیتن یاہو اور محمود عباس کے درمیان مشترکہ نشست کیلئے سرگرم

عبدالفتاح السسیسی بنجمن نیتن یاہو اور محمود عباس کے درمیان مشترکہ نشست کیلئے سرگرم
اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ فلسطینی حکومت کے سکیورٹی تعاون کی بحالی اور فلسطینی صدر محمود عباس کے دورۂ مصر کے بعد مصری صدر عبدالفتاح السیسی محمود عباس اور بنجمن نیتن یاہو کے درمیان مشترکہ نشست منعقد کرنے کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ مصری صدر فلسطینی و اسرائیلی قیادت کے درمیان مشترکہ نشست منعقد کروانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں تاکہ اس طریقے سے بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے امریکہ میں قائم ہونے والی جدید حکومت کو مثبت تاثر دیا جا سکے تاہم اسرائیل کے اندرونی حالات نیتن یاہو کے اس مشن میں ایک بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ صیہونی میڈیا کا لکھنا ہے کہ اسرائیل کے اندر سے کینیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) کو توڑنے اور دوبارہ سے انتخابات کروانے کے بلند ہوتے مطالبات نے اس جیسی کسی مشترکہ نشست کے قیام کا امکان مٹی میں ملا رکھا ہے۔



دوسری طرف عربی زبان کے روسی نیوز چینل "روسیا الیوم" نے بھی اس حوالے سے لکھا ہے کہ عبدالفتاح السیسی بنجمن نیتن یاہو اور محمود عباس کے درمیان امن مذاکرات کی مشترکہ نشست منعقد کروانے کے لئے تیزی کے ساتھ سرگرم ہیں جو ممکنہ طور پر نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے دور حکومت میں وقوع پذیر ہو گی۔ روسی نیوز چینل کے مطابق فلسطین و اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوبارہ بحال ہو جانے سے مصر کو، مغربی ایشیاء میں قاہرہ کے اہم کردار کی بحالی سمیت گوناگوں فوائد حاصل ہو جائیں گے جبکہ محمود عباس بھی مسئلۂ فلسطین کو دوبارہ زندہ کرنا چاہتے ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے 4 سالہ دور حکومت کے دوران تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔

توافق رام‌الله با مصر و اردن بر سر یک برنامه اقدام مشترک

واضح رہے کہ قبل ازیں عالمی میڈیا نے غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے مصر کے عنقریب دورے کی خبر دی تھی جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس، اسرائیل کے ساتھ فلسطینی حکومت کے سکیورٹی تعاون کی بحالی کے اعلان کے بعد گذشتہ ہفتے ہی قاہرہ و اردن کا اپنا دورہ مکمل کر کے واپس پلٹے ہیں۔ یاد رہے کہ خطے کے ممتاز عرب ممالک (متحدہ عرب امارات و بحرین) کی جانب سے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے کے بعد فلسطینی حکومت کی جانب سے عرب ممالک کا اس سطح کا یہ پہلا دورہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 901254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش