0
Saturday 5 Dec 2020 23:55

وفاق کیوں خیبر پختونخوا کو واجبات کی ادائیگی سے انکاری ہے، سردار حسین بابک

وفاق کیوں خیبر پختونخوا کو واجبات کی ادائیگی سے انکاری ہے، سردار حسین بابک
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ آخر وفاق کیوں دہشتگردی سے تباہ حال صوبے کو واجبات کی ادائیگی کرنے سے انکاری ہے۔ سردار خسین بابک کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وفاق سے بجلی کا خالص منافع لینے سے کیوں گھبرا رہی ہے، صوبائی حکومت نے اپنا کیس کونسل آف کامن انٹرست میں کیوں پیش نہیں کر رہی ہے۔ صوبہ مالی طور پر دوالیہ ہو چکا ہے۔ سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اپنے صوبے کی عوام کے جنگ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے صوبائی حکومت کو بارہا درخواست کی کہ صوبہ کی پارلیمانی جماعتوں مشترکہ جرگہ بنائی کہ وہ مرکز سے آیئنی خقوق کے بارے میں پوچھ گچھ کر سکیں، وفاق کیوں دہشتگردی سے تباہ حال صوبے سے واجبات دینے سے انکاری ہے، صوبائی حکومت کو یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ بجلی کی خالص منافع سے دستبردار ہو، صوبائی اور مرکزی حکومت کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے خیبر پختونخوا تباہ کردیا اور بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا اور مہنگائی آسمان سے بات کرنے لگی ہے۔ صوبائی حکومت نے صوبے کی آئینی واجبات میں مزید غفلت بھرتی، اپوزیشن جماعتوں سے مل کر آئیند لائحہ عمل بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 901904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش