0
Monday 7 Dec 2020 23:49

غاصب صیہونی فوج کا حملہ، 8 فلسطینی، 6 اسرائیلی زخمی

غاصب صیہونی فوج کا حملہ، 8 فلسطینی، 6 اسرائیلی زخمی
اسلام ٹائمز۔ بیگناہ فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی فوج کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین میں جاری اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ ترین کارروائی میں 8 بیگناہ فلسطینی شہری زخمی ہو گئے جبکہ 11 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غاصب صیہونی فوج نے آج صبح شہر بیت اللحم کے جنوب میں واقع الدھیشہ کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے ہونے والی سیدھی فائرنگ اور آنسوگیس و صوتی بموں سے 4 فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں غاصب صیہونی فوج نے الدھیشہ کیمپ میں واقع فلسطینیوں کے گھروں کے اندر گھس کر 5 شہریوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی سماء کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے شہر رام اللہ کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ پر بھی حملہ کیا ہے جہاں مزید 4 فلسطینی نوجوان صیہونیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے قلندیا کیمپ اور شہر الخلیل کے جنوب میں واقع یطا ٹاؤن سے مزید 3 جبکہ قلقیلیہ نامی گاؤں سے بھی 3 دوسرے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری طرف صیہونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قلندیا کیمپ میں ہونے والی جھڑپ کے دوران غاصب صیہونی فوج کے 6 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 902293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش