0
Friday 11 Dec 2020 09:18

سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کی سرتوڑ کوشش کے باوجود نوازشریف کی آواز موجود ہے، مریم نواز

سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کی سرتوڑ کوشش کے باوجود نوازشریف کی آواز موجود ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور اب پاکستان پر مسلط کی گئی حکومت کو گرانے جارہا ہے، جلسہ تو ابھی اتوار کو ہے، لاہور نے قدم  قدم  پر جلسے کردیئے۔ مریم نواز نے  لوہاری گیٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے مجھے کہا کہ  تم نےخود جاکر لاہوریوں کو جلسے کی دعوت دینی ہے۔ رہنما نون لیگ نے کہا کہ  نوازشریف کے مخالفین انہیں لاہور کا طعنہ دیتے ہیں، جب  لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے،  13 دسمبر کو لاہور بولےگا، ووٹ چورو، جان چھوڑو۔

مریم نواز نے کہا کہ انھوں نے آپ کے لیڈران کو بدنام کرنےکی کوئی کسر نہیں چھوڑی، سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کی سرتوڑ کوشش کے باوجود پاکستان میں نوازشریف کی آواز موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوکہتا تھا میں این آر او نہیں دوں گا آج وہ نوازشریف سے این آر او مانگ رہا ہے، لاہور والو! آخری فیصلہ ہونا ہے، اس حکومت کو گھر جانا ہے، ان کوآخری دھکا لگانے کے لیے13 دسمبر کو جلسےمیں آنا ہے، اس جعلی، نالائق اور ووٹ چور حکومت کو رخصت کرنے آنا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ کہتے تھے کہ این آر او نہیں دینگے، اب پچھلےدو دن سے نواز شریف سے این آر او مانگ رہے ہیں شنگھائی برج پر لیگی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے، مہنگائی کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ہاتھ جوڑ کر نواز شریف سے این آر او مانگ رہے ہیں۔ لیکن نواز شریف تمھیں این آر او نہیں دے گا۔
 
مریم نواز نے کہا کہ لاہور فیصلہ کرے گا کہ جعلی اسمبلیوں سے استعفے دے کر ان کے منہ پر ماریں گے۔ مریم نواز نے  پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کی عوامی رابطہ مہم ریلی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون نے باضابطہ اپنی جماعت کو استعفوں کے لئے نہیں کہا، لیکن ہمارے پاس استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہہ دیا تھا ان کا مقابلہ بچوں اور سیاسی بونوں سے نہیں، یہ حکومت جلد ہی انجام کو پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کا جلسہ اس حکومت کے لیے آخری دھکا ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 902982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش