0
Saturday 12 Dec 2020 19:14
عمران خان سے کچھ غلطیاں ضرور ہوئیں لیکن انکی پالیسیاں درست ہیں

نواز شریف، زرداری اور مولانا کے پیچھے یہودی لابی کام کر رہی ہے، جلیل شرقپوری

نواز شریف، زرداری اور مولانا کے پیچھے یہودی لابی کام کر رہی ہے، جلیل شرقپوری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا جلسہ انتشار پر مبنی عمل ہے، نواز شریف، زرداری اور مولانا کے پیچھے یہودی لابی کام کر رہی ہے۔ جلیل شرقپوری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے مقدمات ختم کرانے کیلئے پی ڈی ایم اکٹھی ہوئی ہے، لاہور کا جلسہ ملکی مفاد میں ہوتا تو اس میں شرکت کرتا، انتشاری جلسہ کیخلاف ہوں، نواز شریف نے مسلم لیگ کو مضبوط کیا، مریم اسے ختم کر رہی ہیں۔

جلیل شرقپوری نے کہا کہ نواز شریف سے زیادتی ہوئی لیکن ملک کو انارکی کی طرف نہ لے جائیں، ملکی مفاد میں ہوا تو میں بھی استعفیٰ دے دوں گا، موجودہ تحریک ملکی مفاد کیخلاف ہے، چودھری نثار کا بیانیہ درست تھا، وہ بھی انتشار کی سیاست کے خلاف تھے۔ جلیل شرقپوری نے کہا کہ عمران خان سے کچھ غلطیاں ضرور ہوئی ہیں لیکن انکی پالیسیاں درست ہیں، نواز شریف پارلیمنٹ سے باہر مولانا فضل الرحمان کے پیچھے چلتے ہیں اور پارلیمنٹ کے اندر اپنے پیچھے چلانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 903183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش