0
Saturday 12 Dec 2020 20:10

مغربی بنگال میں اپنی گرفت مضبوط کرنیکے سفر پر امت شاہ سے قبل موہن بھگوت کا دورہ

مغربی بنگال میں اپنی گرفت مضبوط کرنیکے سفر پر امت شاہ سے قبل موہن بھگوت کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کا مغربی بنگال کا دو روزہ دورہ مغربی بنگال اسمبلی کے انتخابات سے قبل ہفتہ سے شروع ہو گیا ہے۔ اپنے دورے کے دوران موہن بھاگوت وہاں ریاست کے نوجوانوں سے ملاقات کریں گے۔ یہ وہ نوجوان ہوں گے جو اسپیس ریسرچ، ناسا، میکرو بیولوجی، میڈیکل سائنس میں باہر سے کامیابیاں حاصل کرکے بھارت لوٹے ہیں اور خود کفیل ہندوستان جیسی مہم میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل بھارتی وزیر داخلہ 19 دسمبر کو دو دن کے لئے ریاست کا دورہ بھی کریں گے۔ موہن بھاگوت کا دورہ وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ بنگال سے پہلے ہے، لہذا یہ دورہ بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا بھی کچھ دن قبل اپنے بنگال کے دورے پر تھے، اس دوران ان کے قافلے پر حملہ ہوا تھا۔ بی جے پی لیڈران، ​​بی جے پی کے جنرل سیکرٹری کیلاش وجئے ورگیہ اور مغربی بنگال بی جے پی کے سربراہ دلیپ گھوش، جو جے پی نڈا کے قافلے میں شامل تھے، انکی کار پر حملہ کیا گیا تھا۔ تاہم جے پی نڈا نے کہا کہ ان کی گاڑی بلٹ پروف ہے لہذا اس حملے سے انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچی ہے۔ جس کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے واقعے کی مذمت کی۔ اس حملے کو دیکھ کر امت شاہ نے بنگال کا شیڈول تیزی سے فائنل کیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ 19 اور 20 دسمبر کو بنگال میں ہوں گے۔

امت شاہ نے جمعرات کے روز ٹویٹ کیا کہ بنگال میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، بھارتی حکومت اس حملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال حکومت کو اس اسپانسرڈ تشدد کے لئے ریاست کے امن پسند لوگوں کو جواب دینا ہوگا۔ اگلے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بنگال ترنمول حکمرانی کے تحت ظلم، انارکی اور تاریکی کے دور میں چلا گیا ہے۔ ٹی ایم سی حکمرانی کے تحت مغربی بنگال کے اندر جس طرح سے سیاسی تشدد انتہا کو پہنچا ہے وہ ان تمام لوگوں کے لئے افسوسناک اور پریشان کن ہے جو جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ بھاجپا کو یہ رپورٹ مانگنے کا حق نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 903308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش