0
Monday 14 Dec 2020 16:40

نواز شریف سن لو، بہت ہوگیا اب مزید نہیں، شیخ رشید

نواز شریف سن لو، بہت ہوگیا اب مزید نہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بطور وزیر داخلہ پیغام ہے کہ بہت ہوگیا اب مزید نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے اپنی سیاست کو دفن کیا، لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمان کے مدرسے سے لوگ نہ آتے تو ان کو مایوسی ہوتی، اپوزیشن کو سوشل میڈیا بتائے کہ جلسے میں کتنے لوگ تھے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اربوں روپے جلسوں پر لگا رہے ہیں، یہ لوگ لوٹی ہوئی رقم کو بچانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، استعفیٰ دینے کی بات کرتے ہیں، ہم پی ڈی ایم والوں کے استعفوں کے منتظر ہیں، لانگ مارچ کرنا ہے کر لیں، استعفے دینے ہیں دے دیں، ہم وہ کریں گے جس کا آئین اور قانون اجازت دیتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عمران خان سے بات نہیں ہوگی تو بتائیں کن سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 5 سالہ مدت پوری کریں گے، وزیراعظم این آر او اور نیب کے سوا بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم ڈائیلاگ کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتے، عمران خان نے کہا ہے کہ سورج مشرق سے مغرب نکل سکتا ہے، وہ اپنی حکومت چھوڑ دیں گے لیکن این آر او نہیں دیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 903663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش