0
Tuesday 15 Dec 2020 09:32

امریکا اور کینیڈا میں کورونا ویکسین کا استعمال شروع

امریکا اور کینیڈا میں کورونا ویکسین کا استعمال شروع
اسلام ٹائمز۔ امریکا اور کینیڈا میں کورونا ویکسین کا استعمال شروع ہو گیا ہے۔ امریکا میں فائزر اور بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، ایف ڈی اے نے کورونا وائرس ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔ ادھر لندن میں کورونا کے کیسز بڑھنے سے روکنے کیلئے بدھ سے سخت پابندیاں نافذ کر دی جائیں گی۔ نیدر لینڈز میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد آج سے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جبکہ بیلجیئم اور جرمنی میں بھی لاک ڈاؤن ہے۔ بیلجیئم میں کرسمس کی روایتی تقریبات پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ دوسری جانب کیسز بڑھنے پر جنوبی کوریا نے آج سے اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 903799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش