0
Wednesday 16 Dec 2020 01:17

پاراچنار، بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف آج مختلف تنظیمیں بھرپور احتجاج کرینگی

پاراچنار، بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف آج مختلف تنظیمیں بھرپور احتجاج کرینگی
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اور دیگر بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی پر صدائے مظلومین، تحریک حسینی پاراچنار، انجمن حسینیہ سمیت دیگر مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے متفقہ طور پر آج 3 بجے پاراچنار میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ اس دوران پورا پاراچنار شہر بند رہے گا۔ یہ فیصلہ پاراچنار کی مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاراچنار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ روز بروز بڑھتی جارہی ہے، تاہم اس پر حکومت کی جانب سے کسی قسم کی توجہ نہیں دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 903994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش