0
Sunday 20 Dec 2020 21:49

پی آئی اے کرایوں میں اضافے کیخلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ

پی آئی اے کرایوں میں اضافے کیخلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کرایوں میں اضافے کیخلاف سکردو میں سول سائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سکردو یادگار چوک پر منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کے حالیہ اعلانات عوام کے ساتھ فراڈ ہیں۔ سردیوں کے موسم میں جب ملک کے دیگر شہروں سے گلگت بلتستان آنے کو کوئی تیار نہیں ہوتا اس وقت پی آئی اے نے صرف اسلام آباد سے سکردو آنے والوں کیلئے کرایوں میں کمی کے نام پر ڈرامہ کیا اور عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی۔ اس وقت سکردو اور گلگت سے اسلام آباد جانے والے مسافروں سے 16 ہزار روپے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ بے تحاشا کرایوں کی وجہ سے بلتستان کے غریب عوام کیلئے فضائی سفر ناممکن ہو کر رہ گیا ہے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ مہنگے کرایوں کی وجہ سے جی بی کے غریب عوام ازیت ناک زمینی سفر پر مجبور ہیں جبکہ مریضوں کو اسلام آباد ریفر کرنے کی صورت میں فضائی سفر کے اخراجات عوام برداشت نہیں کر سکتے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کارگل اور لداخ کی طرح جی بی کے عوام کیلئے رعایتی بنیادوں پر سی ون تھرٹی سروس شروع کی جائے۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ پی آئی اے کا ناروا سلوک جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ پورے گلگت بلتستان میں پھیلایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 905002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش