0
Monday 21 Dec 2020 18:50

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نالائق اعلیٰ ہیں، تحریک انصاف سندھ

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نالائق اعلیٰ ہیں، تحریک انصاف سندھ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سندھ کی قیادت نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو نالائق اعلیٰ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نےخرم شیر زمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ 13 سال میں پی پی کے 13 وزیر بلدیات تبدیل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ان نالائقوں کو 50 فائر ٹینڈر دینے پڑے، صوبے کے اندر کسی محکمے کا برا حال ہے، تو وہ تعلیم ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی صوبائی ٹیم کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی سندھ کے مردوں سے اچھا کام تو ان کی خواتین کر سکتی ہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ فہمیدہ مرزا کو کل سندھ دشمن کہا گیا، مطلب یہ ہے کہ جسے شعور آگیا، وہ سندھ دشمن ہے، یعنی کراچی اور حیدرآباد والوں کو شعور آیا، تو وہ سندھ دشمن ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی کا وعدہ تھا روٹی، کپڑا اور مکان دینے کا، اب یہ کہتے ہیں عمران خان نے لوگوں کو گھر نہیں دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج 70 سالہ تاریخ میں آسان شرائط پر قرض دیا جا رہا ہے، مراد علی شاہ اور سعید غنی کی وجہ سے سندھ والے اس اسکیم سے محروم ہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام ہی صوبوں میں صحت کارڈ دیئے جا رہے ہیں، سندھ کے لوگ صوبائی حکومت کی وجہ سے محروم ہیں۔ خرم شیر زمان نے دوران گفتگو کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں نالائقوں کا سربراہ صوبہ چھوڑ کر بھاگا ہوا ہے، جبکہ اسپتالوں میں لوگ مر رہے ہیں، سندھ میں ڈاکٹرز تک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سروے کے مطابق سندھ میں لوگ صفائی کے نظام سے محروم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 905196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش