0
Tuesday 22 Dec 2020 07:35

بلوچستان میں مردوں کی نسبت خواتین ووٹرز 15 فیصد تک کم ہیں، الیکشن کمیشن

بلوچستان میں مردوں کی نسبت خواتین ووٹرز 15 فیصد تک کم ہیں، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 51 حلقوں کے ووٹرز کے اعداد و شمار جار ی کر دیے۔ صوبے میں کل ووٹرز کی تعداد 48 لاکھ 1131 ہے جس میں مردوں کی نسبت خواتین کے ووٹ 14 اعشاریہ 72 فیصد کم ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے کل 51 حلقے ہیں جن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 48 لاکھ 1131 ہے۔ ان میں سے بلوچستان اسمبلی کے انتخابی حلقوں میں مرد ووٹرز کی مجموعی تعداد 2754005 جبکہ خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2047126 ہے۔ بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد خواتین کی نسبت 7 لاکھ 6879 زیادہ ہیں۔ اعداد و شمار میں بلوچستان کے مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں واضح فرق نظر آیا ہے جن کے مطابق مرد ووٹر ز کا تناسب 57.36 فیصد جبکہ خواتین کا تناسب 42.64 فیصد ہے۔ اس حساب سے صوبے میں خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز سے 14.72 فیصد کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ فرق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 22 قلعہ عبداللّٰہ II میں 30.31 فیصد، پی بی 23 قلعہ عبداللّٰہ III میں 28.52 فیصد، پی بی 21 قلعہ عبداللّٰہ I میں 26.26 فیصد، پی بی 24 کوئٹہ I میں 21.84 فیصد، پی بی 19پشین میں 21.38 فیصد، پی بی 9 کوہلو میں 24.97 فیصد، پی بی 10ڈیرہ بگٹی میں 20.66 فیصد، پی بی 25 کوئٹہ میں 19.77فیصد ہے۔ جبکہ تناسب میں سب سے کم فرق پی بی 41 واشک، پی بی 14جعفرآباد، پی بی 15صحبت پور میں پانچ، پانچ فیصد ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کا انعقاد 10فروری 2021ء سے قبل نہیں ہو سکتا۔ ای سی آئین و قانون کے مطابق مناسب وقت پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا، سینیٹ کے نصف ارکان 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 905284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش