0
Wednesday 23 Dec 2020 11:55

پوری دنیا میں پنجابی کی اہمیت ہے، پاکستان کیوں نظرانداز کر رہا ہے، ہائیکورٹ

پوری دنیا میں پنجابی کی اہمیت ہے، پاکستان کیوں نظرانداز کر رہا ہے، ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پوری دنیا میں پنجابی زبان کی اہمیت ہے لیکن پاکستان میں اسے کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے پنجابی زبان کو نصاب کا حصہ بنانے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پوری دنیا میں پنجابی زبان کی اہمیت ہے، پاکستان میں اس کو کیوں نظرانداز کیا جا رہا ہے، اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، بتایا جائے پنجابی کے فروغ کیلئے کیا اقدامات کیے گئے۔ درخواستگزار نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں پنجابی زبان ختم کر دی گئی اور اوپن یونیورسٹی میں اسے مضمون میں شامل ہی نہیں کیا گیا بلکہ بطور اختیاری مضمون پڑھایا جا رہا ہے، عدالتوں میں بھی کوئی پنجابی زبان میں بات تک نہیں کر سکتا۔ مدثر اقبال اور دیگر نے اپنی درخواست میں وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو فریق بنایا ہے۔
جسٹس جواد حسن نے کہا کہ اگر پنجابی زبان کو نصاب کا حصہ نہ بنایا گیا تو یہ بتدریج ختم ہو سکتی ہے۔ کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 905626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش