0
Wednesday 23 Dec 2020 23:59

اگر یمن کا محاصرہ جاری رکھا گیا تو دشمن کی بندرگاہیں بھی محفوظ نہیں رہینگی، ہشام شرف عبداللہ

اگر یمن کا محاصرہ جاری رکھا گیا تو دشمن کی بندرگاہیں بھی محفوظ نہیں رہینگی، ہشام شرف عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی تیل کی کشتی کے روک لئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارٹن گریفیٹس اور یمن میں جاری امن عمل پر نگران دوسرے ممالک کے سفیروں کو سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے ضبط کی جانے والی یمنی کشتیوں کی فوری رہائی کے لئے عملی اقدامات اٹھانا چاہئیں۔ یمنی وزیر خارجہ نے عرب خبررساں ایجنسی سبأ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری یمنی قوم کو سزا دینے کی سیاست پر عمل پیرا جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمنی بحری بیڑوں کو ملکی حدود میں داخل نہ ہونے دینا؛ یمنی جنگ کے سیاسی حل میں کسی طور مددگار ثابت نہ ہو گا۔

یمنی خبررساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں ہشام شرف عبداللہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ باوجود اس کے کہ جارح سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یہ دعوی کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ یمن میں انسانی امداد کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ درحقیقت وہ یمن کے اندر قحط پیدا کرنے کے لئے یمنی بحری بیڑوں کو ملکی حدود میں داخل ہونے سے روکنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں ریاض و ابوظہبی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صنعاء محاصرے پر مبنی گھناؤنی سعودی سیاست کے مقابلے میں خاموش نہیں رہے گا اور اگر یہ محاصرہ جاری رہا تو دشمن کی کشتیاں اور بندرگاہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گی!
خبر کا کوڈ : 905793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش