0
Thursday 24 Dec 2020 22:36

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بین الاقوامی سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہے، سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بین الاقوامی سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہے، سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
اسلام ٹائمز۔ حکومتی کوتاہیوں سے انکار نہیں، لیکن کشمیری پاکستانیوں کے دل میں بستے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بین الاقوامی سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہے۔ اس مسئلے کو عالمِ اسلام کا مسئلہ بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے چھٹے آن لائن سیشن سے مقررین نے کیا۔ فورم کے ترجمان نذر حافی نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر ایک جیل میں تبدیل ہوچکا ہے۔ اس وقت کشمیر میں ہونے والے مظالم کو فوری طور پر رکوانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں مختلف زبانوں  میں اور سارے ممالک میں ہنگامی بنیادوں پر کشمیریوں کی مظلومیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے مذہبی و سیاسی رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کشمیر کمیٹی اور عالم اسلام کی غفلت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کوتاہیوں سے انکار نہیں لیکن کشمیری پاکستانیوں کے دل میں بستے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپ کی اس مسئلے میں دلچسپی ہی نہیں ہے۔ اس لئے ہمیں ان سے امیدیں باندھنے کے بجائے اپنی قوتِ بازو پر اعتماد کرنا چاہیئے۔ ان کے بعد آزاد کشمیر کے سابق بیوروکریٹ اور دانشور محترم اکرم سہیل نے اپنا تجزیہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری پالیسیاں درست ہوتیں تو سقوطِ کشمیر رونماء نہ ہوتا۔ اُن کے مطابق ہمیں ایک تو اپنی سابقہ پالیسیوں پر نظرِثانی کرنی چاہیئے اور دوسرے یہ کہ ہمیں ایک گرینڈ ڈائیلاگ (عظیم مکالمہ) اور کشمیر کی داخلی وحدت کیلئے جدوجہد کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 906010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش