0
Friday 25 Dec 2020 21:52

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی تقریب، کیک بھی کاٹا گیا 

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی تقریب، کیک بھی کاٹا گیا 
اسلام ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین (مشہد مقدس) کے زیراہتمام 25 دسمبر یوم پیدائش بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے موقع پر موسسہ شہید عارف حسین الحسینی(دفتر مجلس وحدت مسلمین) میں تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس حجتہ الاسلام والمسلمین آقائی عقیل حسین خان نے کی۔ جبکہ تقریب میں حجتہ الاسلام عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجتہ الاسلام سید منور حسین نقوی، حجتہ الاسلام  ظہیر عباس مدنی، حجتہ الاسلام  مظہر عباس جوادی، راشد عباس، ملک رب نواز، ایزد علی خان اور سید عارف موسوی سمیت دیگر طلاب بھی موجود تھے۔ تقریب میں بانی پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی سمیت عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب کے شرکاء نے بانی پاکستان کے کردار اور نظریات پر روشنی ڈالی، رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جس نے ہمیشہ اسلامی ممالک کی حمایت اور ساتھ دیا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی اسرائیل کے لیے ہماری نفرت سرعام ہے، ہمارے سبز پاسپورٹ پر اسرائیل سے نفرت کا اعلان درج ہے۔ ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 906156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش