0
Saturday 26 Dec 2020 10:40

نئے پاکستان میں مسیحی برادری نے محفوظ اور بہترین ماحول میں کرسمس منائی،عثمان بزدار

نئے پاکستان میں مسیحی برادری نے محفوظ اور بہترین ماحول میں کرسمس منائی،عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات کے موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان، پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قیام امن سے متعلقہ تمام ادارے بہترین کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متعلقہ اداروں اور حکام نے بہترین طریقے سے فرائض سرانجام دیئے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کے باعث صوبے بھر میں یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوئیں۔
 
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں مسیحی برادری نے محفوظ اور بہترین ماحول میں کرسمس کی تقریبات منائیں، یوم قائدؒ کی تقریبات کیلئے بھی شاندار انتظامات کئے گئے، جس پر میں متعلقہ اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں، تقریبات کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنے پر مسیحی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کے تمام اراکین نے دن رات محنت کرکے امن عامہ کے قیام کا قومی فریضہ بطریق احسن سرانجام دیا، صوبائی اداروں اور محکموں کیساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں اور اداروں نے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متعلقہ اداروں اور حکام نے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے، اسی جذبے، محنت اور عزم کیساتھ آئندہ بھی قیام امن کیلئے کام کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 906228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش