0
Tuesday 29 Dec 2020 00:35

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ وزارت توانائی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ کردیا۔ حالیہ اضافے کے بعد فی یونٹ 13 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 53 پیسے ہو گیا ہے۔ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 15 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ تین سو یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے تین پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا جو آنے والے دس ماہ کے لیے کیا گیا ہے ۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی شعبے سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس مین وزیر اعظم کو توانائی شعبہ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر توانائی عمر ایوب خان، معاون خصوصی تابش گوہر اور سیکریٹری توانائی نے بجلی تقسیم کے نظام میں بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کو گردشی قرضوں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے صارفین کو سستی بجلی  فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروکار لانے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 906770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش