0
Thursday 31 Dec 2020 13:19

چیف جسٹس نے کرک میں مندر جلانے کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے کرک میں مندر جلانے کا ازخود نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کرک میں ہندوؤں کی عبادت گاہ نذرآتش کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس 5 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ کرک میں ہندوؤں کی عبادت گاہ جلائے جانے کے واقعے پر سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے دونوں افسران کو جائے وقوعہ کا دورہ کرکے پیر تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اقلیتی کمیشن کے سربراہ شعیب سڈل کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس نے نوٹس ایم این اے رمیش کمار کی جانب سے واقعہ سے آگاہ کرنے پر لیا ہے۔ رمیش کمار نے چیف جسٹس سے آج بروز جمعرات کراچی رجسٹری میں ملاقات کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 907202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش