0
Thursday 31 Dec 2020 20:02

جے یو آئی (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے

جے یو آئی (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ پارٹی رہنماوں بلال میر، حافظ عبدالرحمان، مولانا بلال دروانی سمیت دیگر نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔ مولانا فضل الرحمان لاہور میں قیام کے دوران کل بروز جمعہ جاتی امراء میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے جبکہ ہفتے کے روز بھی مولانا لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان لاہور میں پارٹی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور مولانا شیرانی کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے آگاہ کریں اور انہیں اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان جامعہ اشرفیہ بھی جائیں گے جہاں وہ مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 907243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش