1
0
Friday 1 Jan 2021 14:48

برسی شہید قاسم سلیمانی پر آن لائن تقریری و مصوری مقابلہ، رجسٹریشن جاری

برسی شہید قاسم سلیمانی پر آن لائن تقریری و مصوری مقابلہ، رجسٹریشن جاری
اسلام ٹائمز۔ عزاخانہ قتیل العبرات کراچی کے زیر اہتمام جنرل قاسم سلیمانی شہید کی پہلی برسی کی مناسبت سے آن لائن تقریری اور مصوری مقابلے کا اہتمام کیا گیا، شرکت کیلئے رجسٹریشن جاری ہے۔ پروگرام آرگنائزر سیدہ نصرت نقوی کے مطابق عزاخانہ قتیل العبرات کراچی کے تحت پہلی برسی شہادت سردار حاج قاسم سلیمانی کی مناسبت سے آن لائن تقریری اور مصوری مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے، مقابلے میں شرکت کیلئے رجسٹریشن جاری ہے، جس میں 5 سال سے لیکر 35 سال تک کی بچیاں اور خواتین شرکت کر سکتی ہیں۔ عنوانات میں زندگی نامہ حاج قاسم، مکتب حاج قاسم، روش سلیمانی و داعش، وصیت نامه شہید حاج قاسم، شہادت حاج قاسم، بصیرت حاج قاسم، مقصد حاج قاسم کو نسل در نسل منتقل کرنا اور مدافعان حرم زینبؑ شامل ہیں۔
خواہشمند خواتین واٹس ایپ نمبر 03340774291 پر اپنا نام، عمر، کلاس اور علاقہ لکھ کر بھیج سکتی ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 جنوری 2021ء ہے۔
خبر کا کوڈ : 907360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سیدہ نصرت نقوی
Pakistan
جزاک اللہ، سلامت رہیں۔
ہماری پیشکش