0
Friday 1 Jan 2021 15:38

کرک، مندر کو مسمار کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم سمیت 35 افراد گرفتار

کرک، مندر کو مسمار کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم سمیت 35 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کرک میں مندر کو مسمار کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نے کرک میں متاثرہ مندر کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کرک واقعے کے مرکزی ملزم مولوی شفیق سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ واقعے کی وسیع پیمانے پر تفتیش جاری ہے، واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اقلتیوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو برابر مذہبی، سیاسی اور سماجی آزادی حاصل ہے، اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ کرک تحصیل بانڈہ کے علاقہ ٹیری میں موجود ہندؤں کے مندر میں توسیع کی جارہی تھی جس پر مقامی علماء اور عوام شدید مشتعل تھے اور روز بدھ کی صبح مندر پر چڑھائی کرتے ہوئے عمارت کو آگ لگا دی اور اسے مسمار کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 907371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش