0
Wednesday 6 Jan 2021 15:12

زرداری کے حلقے میں لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں: خرم شیر زمان

زرداری کے حلقے میں لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں: خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے حلقے میں لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ کراچی میں واٹر بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 13 سال سے سندھ میں اقتدار میں ہے، یہ گیس کی بات چھوڑیں، بتائیں شہر میں پانی کیوں نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرے اور کتوں کی بھر مار ہے، جو 50 کروڑ مختص کیئے تھے وہ کہاں گئے؟ کراچی کو روم اور سکھر کو پیرس بنانے والے پہلے کراچی کی بدحالی کا تو بتائیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ یہ لوگ کراچی کو ٹرانسپورٹ سروس تک فراہم نہیں کر سکے، پی پی نے سندھ میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں وزیرِاعظم عمران خان این آر او دیں گے، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے، ملک میں مہنگائی کم ہوگئی ہے، خارجہ پالیسی بہتر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے حکام سے کراچی میں پانی کے مسائل سے متعلق بات کی، انہیں کراچی کے عوام کے مسائل سے آگاہ کیا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں لیکیجز سے متعلق بات کی، ایم ڈی واٹر بورڈ نے وعدہ کیا ہے کہ جلد لیکیجز کو بند کردیں گے، لیکیجز بند نہ ہوئیں تو گرمیوں میں عوام کو مسائل کا سامنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 908489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش