0
Wednesday 6 Jan 2021 19:20

ڈی آئی خان، سانحہ مچھ کیخلاف مذہبی تنظیموں کا احتجاجی دھرنا جاری

ڈی آئی خان، سانحہ مچھ کیخلاف مذہبی تنظیموں کا احتجاجی دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سانحہ مچھ کے خلاف مین سرکلر روڈ پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ احتجاجی دھرنے میں مرد و خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء سید اسد علی زیدی، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا غضنفر نقوی اور آئی ایس او کے ڈویژنل صدر ابوزر ملیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مچھ حکومت اور اداروں کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہزارہ کا قتل عام ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس میں بیرونی ہاتھ کے ساتھ ساتھ اندورنی ہاتھ بھی برابر کا شرک ہے۔ مقررین نے کہا کہ چار دن ہو گئے ورثاء سخت سردی میں لاشوں کے ہمارا کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں مگر نااہل حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، حکومت بھول رہی ہے کہ اس کی اس تبدیلی میں ملت جعفریہ کا بہت اہم کردار ہے ہم اقتدار پر لا بھی سکتے ہیں اور کرسی سے نیچے بھی پھینک سکتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ وزیراعظم فوری طور پر کوئٹہ جائیں اور لواحقین کے مطالبات پورے کریں جب تک وزیراعظم کوئٹہ نہیں جاتے ہمارا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے احمد خان کنڈی بھی اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے میں پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 908554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش