0
Friday 8 Jan 2021 19:06

بےحس وزیراعظم کے آنے کا انتظار کئے بغیر ورثا پیاروں کی تدفیں کردیں، ناصر حسین شاہ

بےحس وزیراعظم کے آنے کا انتظار کئے بغیر ورثا پیاروں کی تدفیں کردیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے لوگ امید نہ رکھیں، بے حس وزیراعظم کے آنے کا انتظار کئے بغیر ورثاء پیاروں کی تدفیں کردیں اور بعد میں آنے پر ان کی تعزیت بھی قبول نہ کی جائے۔ سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ سخت سردی منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ میں لوگ دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں، پورا ملک ان کی تکلیف کو محسوس کررہا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ شرپسند عناصر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہداء کے غم میں برابر کی شریک ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں مخصوص جگہوں پردھرنا لگاکر راستے کھول دیئے جائیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کے متعلق خدشات ختم کریں گے، لوگوں کی پریشانی ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے استعفے سب سے آخری آپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مچھ پر عمران خان کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی ہے، بے حسی کی بھی حد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مچھ میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے، وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں انتشار بڑھے، فرقہ واریت بڑھے لسانیت بڑھے تاکہ یہاں بدامنی پیدا ہو۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اس حکومت سے جان چھڑانے کی موومنٹ ہے اور جلد اس نااہل حکومت سے عوام کی جان چھڑائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 908920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش