0
Monday 11 Jan 2021 15:59

پنجاب میں اراکین اسمبلی کی پشت پناہی سے غنڈہ گردی کرنے والے 554 بدمعاشوں کی لسٹ جاری

پنجاب میں اراکین اسمبلی کی پشت پناہی سے غنڈہ گردی کرنے والے 554 بدمعاشوں کی لسٹ جاری
لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں غنڈہ گردی کرنے والے 554 بدمعاشوں کی لسٹ جاری کر دی گئی ۔ لسٹ حساس ادارو ں نے جاری کی ہے ، ان میں متعدد ایسے بدمعاش بھی ہیں جن پر قتل اور معصوم شہریوں کو زخمی کرنے کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس ان کو پکڑتی ہے ، مدعیوں پر پریشر ڈال کر یہ عدالتوں سے رہائی پا جاتے ہیں اور دوبارہ پھر بدمعاشی شروع کر دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے بھجوائی گئی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ان میں سے اکثر بدمعاشوں کو سیاسی جماعتوں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی پشت پناہی بھی حاصل ہے.

ذرائع کے مطابق یہ لوگ سیاست دانوں کے ووٹر سپورٹرز ہیں اور سیاستدان بھی ان سے جائز ،ناجائز کام لیتے ہیں، ان کے پاس غیر قانونی اسلحہ کی بھی بھرمار ہوتی ہے اور سیاستدانوں کے ساتھ تعلق ہونے کی وجہ سے پولیس بھی ان پر ہاتھ نہیں ڈالتی ۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس کے انفارمیشن آفیسر ڈی آئی جی سہیل سکھیرا کا کہنا ہے کہ ان بدمعاشوں کے خلاف ہم نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ، بدمعاشوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ۔
خبر کا کوڈ : 909481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش