0
Tuesday 12 Jan 2021 11:41

بھارتی فوجی نے 20 لاکھ روپے کے عوض ایک فرضٰی انکاؤنٹر میں 3 کشمیریوں کو شہید کیا

بھارتی فوجی نے 20 لاکھ روپے کے عوض ایک فرضٰی انکاؤنٹر میں 3 کشمیریوں کو شہید کیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی پولیس تحقیقات کے نتیجے میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک بھارتی فوجی افسر نے عسکری پسندوں کو مارنے پر ملنے والا نقد انعام حاصل کرنے کے لئے ایک فرضی انکاؤنٹر میں تین نہتے شہریوں کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ ایک چارج شیٹ کے مطابق کیپٹن بھوپندر سنگھ نے گذشتہ جولائی میں اس امید پر فرضی انکاؤنٹر کا اہتمام کیا کہ انہیں 20 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔ بھارتی فوجی پر گزشتہ برس جولائی میں تین مزدوروں کو مارنے کے الزام میں قتل اور سازش کا فرد جرم دسمبر میں عائد کیا گیا تھا۔ بھوپندر سنگھ اور ان کے تین سویلین ساتھیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ قتل ہونے والے تینوں مزدور مسلح تھے لیکن پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں کہا گیا کہ مذکورہ فوجی افسر نے ان کے جسموں کے ساتھ ہتھیار لگائے تاکہ وہ عسکریت پسند دکھائی دیں۔ یاد رہے کہ عسکریت پسندوں کو مارنے پر قابض فورسز کو حکام کی جانب سے 27000 ڈالر تک کا انعام دیا جاتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 1989ء سے مسلح تحریک جاری ہے، جس میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔ انعام کی پیش کش فوج کی بجائے حکومت کی جانب کی جاتی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ مالی پیش کش کا نتیجہ بے گناہ لوگوں کے ماورائے عدالت قتل کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کے ممتاز وکیل پرویز امروز نے بتایا کہ قانون کی گرفت سے استثنیٰ اور نقد انعام کے پیش نظر اس بات کا امکان موجود ہے کہ جعلی جھڑپیں ہوتی رہیں گی، جن میں بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 909614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش