0
Wednesday 13 Jan 2021 12:32

بل بلیچک کا ٹرمپ سے اعلیٰ امریکی سول ایوارڈ لینے سے انکار

بل بلیچک کا ٹرمپ سے اعلیٰ امریکی سول ایوارڈ لینے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ فٹبال کوچنگ میں عالمی شہرت رکھنے والے نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل) کے ہیڈ کوچ بل بلیچک نے امریکا کے ایک اعلیٰ سول ایوارڈ کو صدر ٹرمپ کے ہاتھوں لینے سے انکار کر دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کی نیشنل فٹبال لیگ کے ہیڈ کوچ بل بلیچک نے صدر ٹرمپ کے ہاتھوں اعلیٰ سول ایوارڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل ہِل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے پر احتجاجاً ایوارڈ نہیں لوں گا۔ نیو انگلینڈ پیٹریاٹس سے تعلق رکھنے والے کوچ بل بیلچک نے کہا کہ جب پہلی بار صدارتی تمغہ آزادی دینے کی پیشکش کی گئی تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے تاہم پچھلے ہفتے ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد اپنا ارادہ بدل لیا۔ معروف فٹبال کوچ نے صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی گہری دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عمارت پر حملہ شرمناک عمل ہے اور وہ کسی طور ایسے شخص نے ایوارڈ نہیں لیں گے جو بالواسطہ بھی اس میں ملوث ہو اور وہ چاہے ان کا بہترین دوست ہی کیوں نہ ہو۔ خیال رہے کہ صدارتی ’تمغہ آزادی‘ امریکا کی سلامتی یا قومی مفادات کے لیے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے، فٹبال کوچ بل بیلچک امریکا کے لیے نے ریکارڈ ساز 6 سپر باؤل ٹائٹل اپنے نام کیے اور انہیں این ایف ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین کوچز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 909845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش