0
Wednesday 13 Jan 2021 16:03

ڈی آئی خان میں تبلیغی مرکز کے سامنے بنگلہ اور مارکیٹ مولانا فضل الرحمان کے نام پر ہے، مراد سعید

ڈی آئی خان میں تبلیغی مرکز کے سامنے بنگلہ اور مارکیٹ مولانا فضل الرحمان کے نام پر ہے، مراد سعید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تبلیغی مرکز کے سامنے بنگلہ اور مارکیٹ مولانا فضل الرحمان کے نام پر ہے، انہوں نے اسلام کا نام استعمال کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ گذشتہ ہفتے میں مولانا فضل الرحمان کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آئیں، نیب نے جائیدادوں کے حوالے سے نوٹس دیئے اور سوالنامے بھی بھیجے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے فرنٹ مین قاری اشرف، دلاور وزیر کے نام پر جائیدادیں بنائی گئیں، ان کے فرنٹ مین فضل پٹواری کے نام پر زمینیں اور گن مین کے نام پر جائیدادیں خریدی گئیں، رؤف ماما اور ڈرائیور عبداللہ رحیم کے نام پر 88 کنال زمین خریدی گئی، گل ظریف کے نام پر بھی جائیدادیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ناموس رسالتؑ کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھایا جبکہ نواز شریف کے دور میں جے یو آئی کا رہنماء اسرائیل جانے کا اعتراف کرتا ہے، انہوں نے اسلام کا نام استعمال کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ مراد سعید کے مطابق مولانا فضل الرحمان ہمیشہ اسرائیل اور یہودی لابی کی بات کرتے ہیں، لیکن امریکی سفیر سے خود کو وزیراعظم بنانے کی درخواست کرتے ہیں، نیٹو سپلائی کے دھندے میں بھی فضل الرحمان ملوث رہے، مولانا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے، لیکن مسئلے کو اجاگر نہیں کیا، 54 سال میں پہلی بار اقوام متحدہ اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 909887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش