0
Thursday 14 Jan 2021 09:46

ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی، 10 ری پبلیکنز کی حمایت

ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی، 10 ری پبلیکنز کی حمایت
اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے بعد سزا سنانے کے لیے قرارداد سینیٹ کو ارسال کر دی۔232-197 ووٹ تاریخی تھے کیونکہ اس نے ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا پہلا صدر بنا دیا تھا جن کے خلاف دو مواخذے کی کارروائی ہوئی جس میں اس بار ان پر حکومت پر حملہ کرنے کے لیے اکسانے پر یہ کارروائی ہوئی۔ 10 ریپبلیکنز نے بھی اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چار ری پبلیکنز ووٹنگ کے عمل سے دور رہے۔ چھ جنوری کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی عمارت پر ہونے والے حملے میں نہ صرف امریکی جمہوریت تضحیک کی بلکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ مواخذے کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکا اور اس کے سرکاری اداروں کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کیا، انہوں نے جمہوری نظام کی سالمیت کو خطرات سے دوچار کیا اور اقتدار کی پرامن منتقلی میں مداخلت کی اور حکومت کی ایک جغرافیائی شاخ کو درہم برہم کر دیا، اس طرح بطور صدر انہوں نے اعتماد کھویا اور امریکی عوام کے جذبات کو چوٹ پہنچائی۔
خبر کا کوڈ : 910030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش