0
Monday 18 Jan 2021 19:41

لاہور، قربان پولیس لائن میں ’’وزٹر مینجمنٹ سسٹم‘‘ نصب کر دیا گیا

لاہور، قربان پولیس لائن میں ’’وزٹر مینجمنٹ سسٹم‘‘ نصب کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پولیس کی قربان لائن کی سکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا ہے۔ قربان پولیس لائن میں ’’وزٹر مینجمنٹ سسٹم‘‘ بھی نصب کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے قربان لائن آنے والے تمام افراد کا داخلہ بذریعہ بائیو میٹرک کر دیا گیا ہے۔ قربان لائنز میں سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب احمد ارسلان ملک اور ایس ایس پی صادق علی ڈوگر نے ’’وزٹر مینجمنٹ سسٹم‘‘ کا افتتاح کر دیا۔ کمپیوٹرائز سسٹم کیوجہ سے کسی بھی جرائم پیشہ فرد کا قربان پولیس لائن داخلہ ناممکن ہو گیا ہے۔ ایس ایس پی صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ قربان پولیس لائن کی سکیورٹی کو کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے، کمپیوٹرائز سکیورٹی سسٹم کی بہتری کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے تیار شدہ سافٹ وئیر انسٹال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربان پولیس لائن کے ملازمین ہمارے محکمے کا اثاثہ ہیں، ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور یہ جدید سسٹم کی تنصیب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 910937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش