0
Monday 18 Jan 2021 23:18

حلیم عادل شیخ مستعفی، بلال غفار پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نامزد

حلیم عادل شیخ مستعفی، بلال غفار پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نامزد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کی ذمے داریاں نبھانے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے بطور پارلیمانی لیڈر اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو بھیج دیا ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے رہنما نے اپنی جگہ بلال غفار کو صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے اور ساتھ ہی ان کی نامزدگی کا خط اسپیکر سندھ اسمبلی کو ارسال کردیا ہے۔ بلال غفار نے 2018ء کے الیکشن میں پی ایس 103 کراچی ایسٹ 5 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 910965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش