0
Tuesday 19 Jan 2021 13:59

کوئی بےنامی جائیداد ہے نہ ہی کوئی فرنٹ مین، سلیم مانڈوی والا

کوئی بےنامی جائیداد ہے نہ ہی کوئی فرنٹ مین، سلیم مانڈوی والا
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ نیب ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کیسز پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا اور میرے خلاف کوئی ثبوت بھی موجود نہیں، نیب ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ سیاست دانوں کا میڈیا ٹرائل کرنا بند کرے، میری کوئی بےنامی جائیداد نہیں ہے نہ کوئی فرنٹ مین ہے، کڈنی ہلز پلاٹس کیس سیاسی کردار کشی کے لئے بنایا گیا ہے، نیب کو بےنقاب کرنے کی میری جدوجہد جاری رہے گی۔

ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا کہ منگلاویو ریزارٹ کیس میں میری کوئی بےنامی جائیداد نہیں ہے، جنرل ہلال اور جنرل درانی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں منگلہ ویو ریزارٹ میں نے کوئی بےنامی نہیں کی، منگلا ویو ریزارٹ میں نے کوئی نےنامی شئیرز، یا پلاٹس ٹرانسفر نہیں کئے، جنرل درانی اور جنرل ہلال میرے گواہ ہیں کہ میں نے کوئی غیر قانونی طور پر شئیرز یا الاٹمنٹ نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 911069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش