0
Tuesday 19 Jan 2021 22:59

تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا کا ہائیر ایجوکیشن کے ملازمین کی پنشن ختم کرنے پر اظہار تشویش

تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا کا ہائیر ایجوکیشن کے ملازمین کی پنشن ختم کرنے پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ تنظیم اساتذہ صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ہدایت اللہ نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کے ملازمین کی پنشن ختم کرنا اور آئندہ بھرتی ہونے والے ملازمین کو پنشن سے محروم کرنا بہت ہی تشویشناک اقدام ہے اور ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کے اس فیصلے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ سرکاری عمارتوں میں رہنے والے ملازمین اس کی ری نیویشن خود کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم یونیورسٹیز کے اساتذہ کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، حکومت ہائیر ایجوکیشن میں اپوائنٹمنٹ اور دیگر ڈیویلپمنٹل کاموں کے لئے مؤثر بجٹ مختص کرے اور ہائیر ایجوکیشن اور آئندہ بھرتی ہونے والے ملازمین کو پنشن سے محروم کرنے کا فیصلہ واپس لے ورنہ تنظیم اساتذہ تمام ملازمین کے جائز مطالبات کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔
خبر کا کوڈ : 911152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش