0
Thursday 21 Jan 2021 14:58

کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ، آج کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ پلان جاری

کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ، آج کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ پلان جاری
اسلام ٹائمز۔ ٹریفک پولیس نے شہر قائد میں ملین مارچ کے پیش نظر میں متبادل روٹ پلان جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہر کی اہم سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملین مارچ کے سلسلے میں ٹريفک پوليس نے متبادل روٹ پلان جاری کرديا، جس میں بتایا گیا ہے کہ شہر کی اہم سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہوں گی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ملین مارچ کی وجہ سے نیو پریڈی اسٹریٹ اور کارساز روڈ بند ہوگا، اسٹیڈیم کے اطراف فلائی اوور بھی بند ہوں گے۔ حکام کے مطابق صدر دواخانہ سے ٹریفک کو ڈائی ورژن دی جائے گئی اور ٹاور سے آنے والا ٹریفک پریڈی چوک اور ایم اے جناح روڈ بھیجا جائے گا جبکہ ہیوی ٹریفک، بس اور کوچز کو پریڈی چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کو پریڈی چوک سے ایم اے جناح روڈ کی طرف اور جیل چورنگی سے آنے والا ٹریفک کشمیر روڈ شارع قائدین موڑ دیا جائے گا اور یونیورسٹی روڈ سے آنے والا ٹریفک گرومندر ایم اے جناح روڈ پر بھیجا جائے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ پیپلز چورنگی کٹ بند کیا جائے گا جبکہ کارساز روڈ، ملینیم روڈ اور نیو ٹاون روڈ کو بھی بند کردیا جائے گا جبکہ یونیورسٹی روڈ کو بند نہیں کیا جائے گا اور اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال جانے کی اجازت ہوگی۔ خیال رہے جمیعت علمائے اسلام (ف) آج کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ نکالے گی، مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے، ملین مارچ کا قافلہ سہراب گوٹھ سے چلے گا اور نمائش پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ : 911497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش