0
Saturday 23 Jan 2021 19:49

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اتوار سے گلگت بلتستان کا تین روزہ دورہ کرینگے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اتوار سے گلگت بلتستان کا تین روزہ دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اتوار کے روز گلگت بلتستان کا تین روزہ دورہ کرینگے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر گلگت کے پرفضا مقام نلتر میں جاری سکی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شریک ہونگے۔ دورے کے دوران وہ مختلف سٹیک ہولڈرز سے ملاقات بھی کرینگے۔ صدر مملکت کے دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ گلگت اور نلتر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ نلتر میں پاک فضائیہ کے زیر اہتمام سکی مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 28 ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ میں پاک فضائیہ، جی بی سکائوٹس، پولیس سمیت کئی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش