0
Tuesday 26 Jan 2021 16:36

دھونس یا بلیک میلنگ احتساب کے عمل میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، جاوید اقبال

دھونس یا بلیک میلنگ احتساب کے عمل میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، جاوید اقبال
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کوئی دھونس یا بلیک میلنگ احتساب کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اسلام آباد میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی دھونس یا بلیک میلنگ احتساب کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی، اپنا کام بڑے اطمینان سے کر رہے ہیں، نیب کیخلاف تواتر سے پراپگینڈا جاری ہے، صرف یہی کہنا رہ گیا ہے کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا، نیب کے خلاف پراپیگنڈا وہی کر رہے ہیں جن کے خلاف انکوائری ہو رہی ہے، میں کسی کو ذاتی طور پر جانتا نہیں تو ذاتی انتقام کیا لوں گا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ مذموم پروپیگنڈے کی وجہ سے نیب کٹہرے میں کھڑا ہوگیا ہے، لیکن کوئی دھمکی، بلیک میلنگ راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی، اگرنیب نے غلط ریفرنس دائر کیا ہے تو عدالت میں چلے جائیں، وہ لوگ جنہیں آپ ہاتھ تک نہیں لگا سکتے تھے ان کو بھی نیب میں بلوایا، ایک صوبے میں 10 سے 15 ارب روپے کی گندم کی خرد برد کی گئی، بتایا گیا گہ 10 سے 15 ارب روپے کی گندم چوہے کھا گئے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر پیسے لیے، ہم نے پوچھا تو کہا گیا جگہ تو ابھی خریدی نہیں، آپ خرید کر دیدیں، اڑھائی ہزار لوگوں کے ساتھ معاملہ ہو تو پرائیویٹ نہیں رہتا، اصل بزنس مین اور ڈکیت میں فرق ہے، اگر ڈکیت ہے تو نیب قانون کے مطابق کیس دیکھتا ہے، اصل بزنس مین کی طرف نیب آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتا، ہم نے کسی شعبے میں بےجا مداخلت نہیں کی۔ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایف بی آر سے متعلق کوئی کیس نیب کے پاس نہیں، نیب نے کسی کیس میں رکاوٹ ڈالی ہے تو فہرست دیں، تاجروں کا کوئی بھی کیس نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہے تو ہمیں بتائیں، دفتر سے نکلنے سے پہلے آپ کا کیس ٹرانسفر کر دیا جائے گا، کسی سرمایہ کار سے آج تک یہ نہیں پوچھا، آپ سرمایہ کہاں سے لائے، ایک صورت میں ضرور پوچھا اگر آپ نے منی لانڈرنگ کی، تاجروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 912494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش