0
Tuesday 26 Jan 2021 22:15

چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی

چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
اسلام ٹائمز۔ 5 روپے کمی کے بعد چینی کی تھوک قیمت 86 روپے سے گھٹ کر 81 روپے ہوگئی ہے۔ ترسیل میں بہتری کے بعد ملک کی سب بڑی اجناس مارکیٹ جوڑیا بازار میں چینی کی قیمت میں کمی کا رحجان غالب ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 8 روز کے دوران فی 100 کلوگرام چینی کی بوری کی تھوک قیمت 500 روپے گھٹ گئی ہے۔ جوڑیا بازار کے چینی کے ڈیلرز نے بتایا کہ گزشتہ 8 روز میں 100 کلوگرام چینی کی فی بوری کی قیمت 8600 روپے سے گھٹ کر 8100 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح سے ان 8 روز میں ایک کلوگرام چینی کی قیمت تھوک قیمت 5 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت 86 روپے سے گھٹ کر 81 روپے ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش