0
Wednesday 27 Jan 2021 17:19

جی بی میں تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھلیں گے، نوٹیفکیشن جاری

جی بی میں تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھلیں گے، نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھلیں گے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی کے فیصلوں کے تحت جی بی میں تعلیمی اداروں کو مکمل ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔ تاہم بالائی علاقوں میں جہاں اس وقت انتہائی سردی ہے اور بعض جگہوں پر برفباری ہو چکی ہے، وہاں کے تعلیمی ادارے سردیوں کے بعد کھلیں گے۔ یاد رہے کہ ملک میں کرونا کی دوسری لہر کے بعد این سی او سی کے فیصلے کے تحت ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں کرونا کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ روزانہ کیسز کی شرح میں واضح کمی آچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش