0
Wednesday 27 Jan 2021 20:01

ریحان اعظمی ایک عہد کا نام، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، علامہ باقر زیدی / علامہ صادق جعفری

ریحان اعظمی ایک عہد کا نام، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، علامہ باقر زیدی / علامہ صادق جعفری
اسلام ٹائمز۔ عالمی شہرت یافتہ شاعر اہل بیت (ع) اور نوحہ نگار ڈاکٹر ریحان اعظمی کی ناگہانی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا کہ ریحان اعظمی کا انتقال قومی سانحہ ہے، قوم ایک گراں قدر علمی شخصیت سے محروم ہوگئی، ریحان اعظمی علم و ادب کے ایک عہد کا نام ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، ریحان اعظمی کے انتقال پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ان کا انتقال ملک کے علمی و ادبی حلقوں کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ دوسری جانب اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے کہا کہ ریحان اعظمی سرمایہ ملت تھے، ان کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے، پاکستانی شعراء میں ریحان اعظمی وہ قدآور شخصیت تھے جنہوں نے مدح اہلبیت (ع) میں سب سے زیادہ لکھا، ان کی ساری زندگی مدح اہلبیت اطہار (ع) میں بسر ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 912742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش