0
Thursday 28 Jan 2021 12:52

اپنے ایمپائر کھڑے کر کے کھیلنے کا وقت گزر چکا، عظمیٰ بخاری

اپنے ایمپائر کھڑے کر کے کھیلنے کا وقت گزر چکا، عظمیٰ بخاری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے مخاطب ہو کر کہتی ہیں کہ خادمہ جی، اپنے ایمپائر کھڑے کر کے میچ کھیلنے کا وقت گزر چکا ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا میچ فکسر اب حکومت بھی اپنے ایمپائر کھڑے کر کے بچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عظمت سعید کس کا بندہ ہے؟ کہاں سے آیا؟ دنیا یہ حقیقت جان چکی ہے، عظمت سعید عزت کے ساتھ اس فراڈ شیٹ کمیشن سے الگ ہو جائیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے اس صادق اور امین حکومت کا پول کھول دیا، پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا، کوئی شرم، کوئی حیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ نالائقِ اعظم کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اس کے منشی اور خادمہ ہی کافی ہیں، ایمپائر کی انگلی پر ناچنے والا شخص آج بھی سلیکٹڈ ایمپائر کی تلاش میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 912858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش