0
Thursday 28 Jan 2021 23:36

اوگرا نے سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس مہنگی کردی

اوگرا نے سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس مہنگی کردی
اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے سوئی سدرن کے صارفین کے لیے گیس 39 روپے 89 پیسہ فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا، سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 778 روپے 59 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے تاہم قیمت میں اضافے کا اطلاق پیٹرولیم ڈویژن سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔ اوگرا نے کہا ہے کہ قیمت میں اضافے کی منظوری رواں مالی سال کے لیے دی گئی۔ دریں اثنا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گیس صارفین کے لیے فیصلہ کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 912989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش