0
Friday 29 Jan 2021 21:56

سندھ حکومت کا بدھ سے کورونا کی ویکسینیشن کا اعلان

سندھ حکومت کا بدھ سے کورونا کی ویکسینیشن کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے بدھ سے کرونا ویکسین لگانے کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا، پہلے مرحلے میں 10 اضلاع کے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت رکن سندھ اسمبلی قاسم سراج سومرو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتِ پاکستان کو چین سے ملنے والی سائینو فارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوزز میں سے سندھ حکومت کو 82 ہزار 359 ڈوزز ملیں گی، محکمہ صحت سندھ نے اپنے وسائل سے کرونا ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علیحدہ سے معقول فنڈز مختص کر رکھا ہے، تاکہ صوبائی حکومت خود بھی ویکسین کی خریداری کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو ویکسین کی خریداری کیلئے وفاقی حکومت کی اجازت درکار ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے اجازت کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، جواب کا انتظار ہے، ایک نجی ڈونر گروپ نے پاکستان میں 20 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کا وعدہ کیا ہے، مارچ میں ان کی پہلی شپمنٹ آجائے گی، ابتدائی طور پر 10 اضلاع کو ویکسی نیشن کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جہاں کورونا کا تناسب زیادہ ہے، اس میں کراچی کے 7 اضلاع کے علاوہ جامشورو، حیدرآباد اور شہید بے نظیر آباد شامل ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے مزید بتایا کہ سندھ کو چین کی سائنو فارم اور نجی ڈونر گروپ کی اسٹرازینکا اور فائزر کی 2 مختلف ڈوزز ملیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ابھی تک ہم نے ویکسین کا آرڈر نہیں دیا، عالمی بینک کے کنٹری ہیڈ سے بھی کرونا ویکسین کی فراہمی میں معاونت کی درخواست کی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو ویکسین لگانا ہماری ترجیح ہے، نجی شعبہ کو بھی اس میں خوش آمدید کہتے ہیں، وہ ہماری مدد کریں، سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے اتوار سے ویکسین ملنا شروع ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 913127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش