0
Saturday 30 Jan 2021 19:52

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری، ضلع شوپیان منفی 14.3 ڈگری درج

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری، ضلع شوپیان منفی 14.3 ڈگری درج
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں سردی کی شدت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے اور سرینگر میں گذشتہ رات کا کم سے کم کم درجہ حرارت منفی 7.2 ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔ وادی کشمیر کا جنوبی قصبہ شوپیان سرد ترین رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14.3 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ سنیچر کو بھی وادی بھر کے آبی ذخائر بشمول جھیل ڈل منجمد رہے اور نل اور گھروں کے اندر پانی کی ٹینکیاں بھی جمی رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں شابہ درجہ حرات منفی 8.8 جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.5 ڈگری، گلمرگ میں منفی 10 ڈگری، پلوامہ میں منفی 8.6 ڈگری، کولگام میں منفی9.7 ڈگری، اننت ناگ میں منفی 9.4 ڈگری اور سوپور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے ماہ جنوری کے ایام میں اس قدر شدید سردی کافی کم دیکھی ہے جب اُنہیں پینے کے پانی کے بھی لالے پڑ گئے ہیں کیونکہ اُن کے گھروں کے اندر بھی نل مکمل طور پر جم گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ چالیس روزہ شدید سردی کے ایام یعنی ’چلہ کلان‘ اختتام ہونے والے ہیں لیکن سردی کی شدت میں کوئی کمی واقع نہیں ہورہی ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ماہ فروری کے ابتدائی ایام میں ایک بار پھر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 913285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش