0
Saturday 30 Jan 2021 21:13

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کیبجائے قراردادوں پر عمل کرائے، ثروت اعجاز قادری

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کیبجائے قراردادوں پر عمل کرائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرایا جائے، پاکستان اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے اور بھارت اس کیلئے تیار نہیں ہے، مسئلہ کشمیر کا حل طاقت سے ہوا، تو ممبئی میں پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے، یاد رکھا جائے پاک بھارت جنگ ہوئی، تو اس کے تباہ کن نتائج سے دنیا بھی محفوط نہیں رہے گی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ثالث کی پیشکش کی بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرائیں۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے تسلط فوری ختم کرا کر کشمیریوں کو حقوق خودارادیت دیا جائے، بھارت کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی و انتہاپسندی کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت مسلط کی تو منہ توڑ جواب دینگے، پاکستان ہر جوان بچہ و بوڑھا پاک فوج کے ساتھ ہے، کشمیری، مائیں، بہنیں، بزرگ اور جوان بے یار و مددگار پاک فوج کو پکار رہی ہیں، پاک فوج نے بھارت کے مظالم اور جارحیت کو روکنے کیلئے ایکشن لیا، تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور کشمیریوں کو بھارت سے نجات دلانے کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہینگے۔
خبر کا کوڈ : 913313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش