0
Sunday 31 Jan 2021 21:53

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دے دی۔ اسلام ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہِ فروری کے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی تھی۔ وزیر اعظم کو بھیجی جانے والی سمری میں اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13.18 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 12.12 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11.10 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2.88 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کی منظوری دے دی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد سے پندرہ فروری تک ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 913489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش